ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوے گوڈا نے سدارامیا کو وزیراعلیٰ بننے کاموقع نہیں دیا: ایس ایم کرشنا

دیوے گوڈا نے سدارامیا کو وزیراعلیٰ بننے کاموقع نہیں دیا: ایس ایم کرشنا

Tue, 07 Jan 2020 11:01:45    S.O. News Service

بنگلورو،7/جنوری(ایس او نیوز) ایس ایم کرشنا کی جوسوانح حیات کا کل اجراء عمل میں آیاہے، اپنی اس کتاب میں ایس ایم کرشنا نے لکھاہے کہ،جے ڈی ایس کانگریس مخلوط حکومت میں سدارامیا کووزیراعلیٰ کاعہدہ ملنے کاپورا موقع تھا۔ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے روڑے اٹکائے جس کے نتیجہ میں سدارامیا کویہ اہم عہدہ نہیں مل سکاتھا اور اس کے نتیجہ میں آج ریاست میں جے ڈی ایس کمزور پڑتی جارہی ہے۔ 2004ء میں کانگریس جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت جب بنی تھی تواس وقت سدارامیا کو وزیراعلیٰ بنانے کا پورا موقعہ رہنے کے باوجود دیوے گوڈا کی وجہ سے دھرم سنگھ کو اس وقت وزیراعلیٰ کاعہدہ دیاگیاتھا اورسدارامیا کونائب وزیراعلیٰ کاعہدہ دیاگیا۔ 1999ء میں جب وزیراعلیٰ کے عہدہ پر تھا تو اس دور میں کئی ایک معاملات کولے کر دیوے گوڈا مجھ سے فون پربات کیاکرتے تھے اور میں دیوے گوڈا کے مشوروں پرعمل کرکے وہ جوکام چاہتے تھے انہیں پورا کرنے اپنے سکریٹری ایم کے شنکر لنگے کو ہدایت دیاکرتاتھا، اس کے باوجود ہم دونوں کی دوستی مضبوط نہیں ہوپائی تھی ہم دونوں آپس میں مل بیٹھ کر بات کرناچاہتے تھے مگراس کا موقع ہی نہیں آیا، میں نے جب دیوے گوڈا کوکانگریس میں شامل ہونے کامشورہ دیا تھا تو اس وقت دیوے گوڈا، اوریس آربومئی نے کہاتھا کہ وہ سوچ کراس سلسلہ میں انہیں جو اب دیں گے۔ میں نے اس سلسلہ میں پرنب مکھرجی سے بھی بات کی تھی اوران سے ملاقات کروانے وقت بھی طئے کیاتھا۔


Share: